ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا انتخابات کے لئے ای وی ایم سے متعلق تیاریاں مکمل: الیکشن کمیشن

لوک سبھا انتخابات کے لئے ای وی ایم سے متعلق تیاریاں مکمل: الیکشن کمیشن

Wed, 06 Mar 2019 23:49:33    S.O. News Service

نئی دہلی، 06 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کئے جانے میں تاخیر کو لے کر اپوزیشن کے الزام کے درمیان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ای وی ایم سے متعلق تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے وی ایم۔وی وی پی اے ٹی پر تمام ریاستوں کو وسیع ہدایات جاری کیا ہے۔کمیشن نے بدھ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ای وی ایم سے متعلق تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔98 فیصد مشینوں کی پہلی سطح کی چیکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر ای وی ایم سے منسلک تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔98 فیصد وی ایم کی فرسٹ لیول چیکنگ پوری ہو گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ہدایات میں وی ایم۔وی وی پی اے ٹی کی تحقیقات کے لئے 4 طرح کا ذکر کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر نے یہ معلومات دی۔اس سے پہلے لوک سبھا انتخابات کو لے کر جموں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ نے سیاسی رہنماؤں اور سینئر پولیس اور ضلع حکام سے ملاقات کی تھی۔اس دوران منعقد پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ نے انتخابی نتائج کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ذمہ دار بتائے جانے پر اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ای وی ایم مشین کو فٹ بال بنا کر رکھ دیا ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ابھی چند ماہ قبل کرناٹک کے علاوہ پانچ دیگر ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے۔جہاں ہر جگہ مختلف نتائج دیکھنے کو ملے۔میں کہنے کے لئے معذرت مانگتا ہوں کہ ای وی ایم کو سیاسی جماعتوں نے فٹ بال بنا کر رکھ دیا ہے۔اگر رزلٹ ایکس آتا ہے تو ای وی ایم اچھا ہے اور اگر وائی آتا ہے تو برا بتا دیا جاتا ہے۔بتا دیں کہ سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے گزشتہ پیر کو لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں تاخیر کو لے کر الیکشن کمیشن پر نشانہ لگایا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو وہ فائدہ اٹھانے کا طویل وقت دے رہا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن نے ٹویٹ کیاکہ کیا الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے ’سرکاری دورہ پروگراموں کے عام انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے اختتام ہونے کا انتظار کر رہا ہے؟ پٹیل نے ٹویٹ کیا، سیاسی ریلیوں، ٹی وی / ریڈیو اور اخبارات میں بے شمار سیاسی اشتہارات کے لئے سرکاری وسائل کا استعمال غلط ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومت کو عوام کے فنڈز کا استعمال کرکے آخری لمحے تک تشہیر کرنے کا طویل موقع دے رہا ہے۔


Share: